بلوچستان کے ضلع بولان میں چار روز قبل دھماکا خیز مواد سے تباہ ہونے والی 12 انچ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا، کوئٹہ میں سوئی گیس پریشر کل شام تک بہتر ہونے کا امکان ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ بولان کے علاقے سراج آباد میں چار روز قبل دھماکا خیز مواد سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد متاثرہ لائن سے کوئٹہ کو گیس کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ مرمت کی گئی پائپ لائن کو مکمل طور پر بھرنے میں ایک سے دو روز درکار ہیں، کوئٹہ شہر میں سوئی گیس پریشر کل شام تک بہتر ہونے کا امکان ہے ۔
Comments are closed.