بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان، آج شام یا کل بارش کا نیا سلسلہ داخل ہوسکتا ہے

شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام یا کل بارش کا نیا سلسلہ داخل ہوسکتا ہے۔

ایریگیشن حکام کے مطابق توبہ اچکزئی کدنی ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا ہے، کدنی اور دوبندی کے درمیان سیلابی ریلے کے باعث اسپتال جانے والی سڑک بند ہے۔

کیسکو کے مطابق طوفانی بارش کے سبب بڑی تعداد میں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمرز سیلابی ریلوں میں بہہ گئے جبکہ مسلم باغ، توبہ اچکزئی، قلعہ سیف اللّٰہ میں بڑے پیمانے پر بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز گزرنے والے سیلابی ریلے سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افراد میں 1 کی لاش نکال لی گئی۔

ایریگیشن حکام کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق چمن، قلعہ عبداللّٰہ، توبہ اچکزئی میں نئے تعمیر شدہ ڈیمز میں غیر معیاری مٹیریل استعمال ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ڈیمز میں سے بیشتر کے حفاظتی بند کے اوپر پتھر استعمال ہی نہیں ہوئے جبکہ  بارش کے امکان پر بعض ڈیمز کے اسپیل ویز محدود پیمانے پر کھول دیے  گئے۔

تیار رپورٹ کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ایریگیشن حکام کے ہمراہ ڈیمز کے دوروں پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.