پولیس نے تین روز قبل کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں ہوئے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ فیملی کے سربراہ معراج محمد خان کی مدعیت میں مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزیو ایکٹ، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی معراج محمد خان کے مطابق ہم شادی سے واپس آرہے تھے تو حملہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ممکنہ طور پر سی ٹی ڈی منتقل ہو جائے گی۔
Comments are closed.