بلدیہ فیکٹری کیس میں بری ملزمان کے خلاف اپیل دائر کرنے کے معاملہ پر کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط تحریر کیا ہے۔
کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے جن ملزمان کو بری کیا ان کیخلاف ثبوت نہیں۔ اپیل بھی دائر نہیں ہو سکتی کیونکہ مدت ختم ہوچکی ہے۔
ساجد محبوب کا مزید کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی کوئی شواہد نہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کیخلاف بھی بھی بھتہ وصولی یا دہشتگردی کےشواہد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں دہشت گردی کے متعلق ٹرانزیکشن کے بھی ثبوت نہیں۔
Comments are closed.