اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس سے عام آدمی کو نچلی سطح پر فائدہ ہو۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ سے نومنتخب آزاد کونسلرز چوہدری توقیر اشرف گجر اور رائے عمر فاروق کھرل سے کہی۔
پرویز الہٰی سے سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کے آزاد کونسلرز توقیر اشرف گجر اور رائے عمر فاروق کھرل نے ملاقات کی۔
دونوں نے اس موقع پرمسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے عام آدمی کو نچلی سطح پر فائدہ ہونا چاہیے۔
Comments are closed.