سندھ میں بلدیاتی قانون میں ترمیم سے متعلق معاہدے پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پر گٹھ جوڑ کا الزام لگادیا۔
ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ بلدیاتی قانون پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، میں نے جماعت اسلامی کی منت کی پروہ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ایک سیٹ والی جماعت سے مذاکرات کرتی ہے، ہم سندھ اسمبلی کی بڑی اپوزیشن ہیں لیکن ہماری بات نہیں سنی جاتی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بلدیاتی قانون پر فیصلہ سنانے پر سابق چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا ۔
Comments are closed.