بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی ایکٹ پر حکومت پنجاب اور ق لیگ کے مذاکراتی ادوار کامیاب نہیں ہوسکے،ذرائع

پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کا معاملہ حل نہیں ہو سکا، چار دن گزر جانے کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء  نے مسلم لیگ ق کے تحفظات اور تجاویز وزیراعظم کو پہنچا دیں، سیکرٹری بلدیات کی دو بار قائم مقام گورنر پنجاب سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ میں کچھ وزراء نے اس وقت ڈسکس کیا جب وزیر اعظم نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے دو اجلاس ہوچکے ہیں، ویڈیو لنک پر اتحادی قیادت، وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم پر انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق بلدیاتی اداروں میں دیہی نمائندگی بڑھانے کے لئے کوشاں ہے، مسلم لیگ ق تحصیل کونسل کے نظام کو بلدیاتی ایکٹ کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا، مسلم لیگ ق باضابطہ حکومت پنجاب کو اپنی تجاویز دے چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.