پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ضمیروں کا سوداگر پنجاب میں منڈی سجاکر سندھ میں انتخابات سے بھاگ رہا ہے۔
اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ بلدیاتی، این اے 245 کا انتخاب ملتوی ہونا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی شکست کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا آلہ کار بن کر عوام کو حق سے محروم رکھ رہا ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹھپہ مافیا آج پھر راہ فرار اختیار کرچکا ہے، شکست اور ذلت ان کا مقدر بن گئی ہے۔
Comments are closed.