بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سُن کر حیرانی ہوئی: اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کراچی و حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخاب کے التواء پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سُن کر حیرانی ہوئی۔

جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات صرف 3 دن پہلے ملتوی کر دیے گئے، الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بارش بتائی گی، یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہوچکا ہے، کسی پاکستانی کو یقین نہیں کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف انتخاب ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ہرطرف بَلّا چلا، پی ڈی ایم کی جماعتیں اس سے گھبرا گئیں، قوم اب فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ اپنی حقیقی آزادی لے کر رہے گی۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہناہے کہ بارش کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا سمجھ میں نہ آنے والی بات ہے، میں سمجھتا ہوں کراچی کے ساتھ سازش ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن کروائیں گے ان کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے صرف پاکستانی عوام کریں گے، ضمیروں کی منڈی لگانے والوں کو کسی صورت عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.