صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پچھلی بار بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے تو اس میں حکومت سندھ کی سفارش نہیں تھی، الیکشن کمیشن نے تمام ڈی سیز سے رپورٹ لی ہے دیکھا جائے گا کہ انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جو بھی رپورٹ ہوگی اس پر الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا، پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آج این اے 245 پر جیت جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے امیدوار کو دستبردار کروایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کر رہے ہیں، عوام کو سازش نا کام بنانا ہوگی، دھمکی دھونس کی سیاست اس ملک میں کبھی نہیں ہوئی۔
Comments are closed.