متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، حلقہ بندیاں درست نہیں تھیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حلقہ بندیاں درست نہیں تھیں تو پھر انتخابات کیسے شفاف ہوسکتے تھے۔
فاروق ستار نے کہا کہ جو انتخابات شفاف نہیں اور دھاندلی پکڑی گئی تو ہم کیسے الیکشن میں جاتے، 53 یوسیز کا نوٹیفکیشن سندھ حکومت کو نکالنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ یوسیز کا اضافہ پرانی مردم شماری کے مطابق ہوا ہے، الیکشن سے قبل 53 یوسیز کا اضافہ ہوتا تو جماعت اسلامی میئر کے لیے نہ روتی۔
متحدہ پاکستان کے رہنما نے کہا کہ یوسیز میں اضافہ ہوتا تو ایم کیو ایم بھی الیکشن میں حصہ لیتی، جماعت اسلامی اب 11 سیٹوں کے لیے رو رہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ اب ان کو ہمارے ساتھ کھڑا ہوکر احتجاج کرنا چاییے، اب ان نئی بنائی گئی یوسیز پر بھی الیکشن ہونے چاہییں۔
Comments are closed.