پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں پارٹی عہدیدار مہرین ملک آدم سے ملاقات کے موقع پر یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے گفتگو کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کو منظم بنانے کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کی جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کا نظام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بلدیاتی نمائندے کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے خود مختار ہوں گے تو جرائم کی شرح میں کمی ہو گی۔
Comments are closed.