gina valentina melissa moore hookup hotshot dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Birmingham pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوا، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زیادہ علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوا، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم 14 اضلاع میں کامیاب ہوسکتے تھے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اس انتخابات سے ہم نے سبق حاصل کیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے میں حکمت عملی تبدیل کریں گے، پارٹی نظم و ضبط کو ہرصورت برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مقبول پارٹی ہے، بہت سے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے، ہمیں ایک موقع ملا ہے کہ اپنی حکمت عملی بدلیں، خامیوں کو دور کریں گے، خوشی ہے انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، بلدیاتی انتخابات میں جو واقعات ہوئے ہیں، نہیں ہونے چاہیے تھے۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے ، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے نیچے کے اسٹریکچر کو متحرک کریں گے، پارٹی کے ورکروں کو اوپر لائیں گے، تحریک انصاف کو کچھ جگہ پر کامیابی ہوئی ہے، ہم کارکنوں کو متحرک نہیں کرسکے تھے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ حکمت عملی میں کیا کمزوری تھی۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا نظریہ ہے کہ الیکشن میں شفافیت ہو، الیکشن کے ایشوز کو دیکھنے کیلئے کمیٹی بنی ہے جو تمام معاملات دیکھے گی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ50 حملہ آوروں نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 5 لوگ جاں بحق ہوئے، دو لوگ ذاتی دشمنی پر قتل ہوئے، بلدیاتی الیکشن میں گلی محلوں میں تصادم کا خطرہ ہوتا ہے، ماضی کے مقابلوں میں الیکشن میں اتنی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی، ہنگامہ آرائی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کیلئے سینیٹر منتخب کرانا ضرورت ہے،اپوزیشن کل کا پڑھا ہوا اخبار ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.