جماعت ِاسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مداخلت، دیگر پارٹیوں کے الیکشن سے فرار اور فوری انتخابات کے انعقاد کے لئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکردی،پٹیشن دائر کرنے کا مقصد فوری انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے ۔
جمعے کے روزپٹیشن دائر کرنے کے بعد حافظ نعیم الرحمن نےسندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے اور استدعا کی ہے کہ درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جو لو گ چاہتے ہیں کہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جائے انہیں اہم فرار نہیں ہونے دیں گے،انتخابات میں سیاسی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں سیاسی آر اوز کو روکا جائے،عدالت سیاسی عملے کی تعیناتی کو بھی روکے اور بیلٹ پیپرز کو دوبارہ چھاپا جائے،ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بدترین صورتحال ہے،سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں، گٹر کا پانی ہر جگہ موجود ہے،پیپلز پارٹی نےجھنڈے لگا لگا کر کام کیے مگر صورتحال سب کے سامنے ہے،اس شہر کے ساتھ، شہر کا مینڈیٹ لینے والوں نے کیا؟یہ سب کچھ سیاسی مفادات کے لیے کیا گیا.انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن ملتوی کروانے کا دباؤ ڈالا،بارش کا بہانہ بنایا گیا، الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہیے تھی آج ثابت ہو رہا ہے الیکشن کمیشن بعض سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بن چکا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی مقصد کے لیے لایا گیا تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی ،جماعت اسلامی اس شہر کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتی ،تین کروڑ سے زائد شہریوں کا بلدیاتی انتخابات کا حق ہے ،جو الیکشن میں رکاوٹ ڈال رہا ہے وہ عوام دشمن ہے ،وہ کراچی، سندھ اور پاکستان دشمن ہے ۔
Comments are closed.