بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار آپس میں لڑے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار آپس میں لڑے، جس کا فائدہ آپ کو ہوا۔

شہباز گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی خیبرپختون خوا میں مقبول جماعت ہے، کے پی ہمارا گھر ہے۔

انہوں نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ پہن کر کس کو باہر نکلنا ہے یہ وقت بتائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن میں زیادہ تر ہماری ہی غلطی تھی، مکمل نتائج آئیں گے تو پی ٹی آئی سب سے آگے ہوگی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہے، میرا خیال ہے اب تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں رہے گا، مشورہ ہے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ہیلمٹ پہن کے جائیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک سب سے زیادہ ہے، تحریک انصاف اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہے، میرا خیال ہے اب تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں رہے گا، مشورہ ہے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ہیلمٹ پہن کے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.