سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں بلا تاخیر بلدیاتی الیکشن کرانے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سندھ اور محکمۂ موسمیات اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جماعت اسلامی کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر حلقہ بندیوں کا عمل تاخیر کا شکار بنا رہی ہے۔
وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کیلئے دباؤ ڈالا، بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا بدترین حال ہے۔
جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے سے کراچی کا بدترین حال ہے۔
واضح رہے کہ درخواست جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری منعم ظفر اور سیف الدین نے دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا 24 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments are closed.