امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے ایما پر شرمناک فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کریں گے اور عدالت میں بھی جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں کراچی میں کہاں پولنگ نہیں ہوسکتی۔ کراچی میں تو 27 اور 28 تاریخ کو کوئی بارش نہیں ہے۔ ڈھائی سال سے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن نہیں کروا رہی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کا بیڑا غرق ہو رہا ہے، سڑکیں تباہ ہیں۔ پیپلز پارٹی، اتحادی اور الیکشن کمیشن اپنی مرضی کے نمائندے چاہتے ہیں۔ ہائی کورٹ کا کل فیصلہ آیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ہوئے لوگوں کے لیے سندھ حکومت نے کیا، کیا ہے؟ پیپلز پارٹی تو اب بھی عوام سے فنڈ مانگ رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔
Comments are closed.