متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما، وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی شروع کردی گئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ غربی میں پیپلز پارٹی نے آئین کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کو دو حصوں میں مشاورت کئے بغیر تقسیم کیا گیا۔
امین الحق کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ضلع کیماڑی بنانے کا مقصد اکثریت حاصل کرنا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد اور کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے۔
Comments are closed.