پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

بلدیاتی الیکشن روکنے کی ایم کیو ایم کی درخواست، سندھ ہائیکورٹ کا حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ آج منگل کوریگولر بینچ ہو گا، وہی سماعت کرے گا۔

دورانِ سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اس وقت الیکشن کمیشن کا کورم پورا نہیں تھا، الیکشن کمیشن کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن ہی غیر قانونی ہے۔

عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست 10جنوری تک ملتوی کر دی۔درخواست ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر کی گئی۔

You might also like

Comments are closed.