سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ کل ریگولر بینچ ہو گا، وہی سماعت کرے گا۔
دورانِ سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اس وقت الیکشن کمیشن کا کورم پورا نہیں تھا، الیکشن کمیشن کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن ہی غیر قانونی ہے۔
عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔
درخواست ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر کی گئی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فل بینچ بنانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
کنور نوید جمیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث اس کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے، حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جب نوٹیفکیشن جاری ہوا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے نمائندے نہیں تھے۔
Comments are closed.