پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

بلا اجازت احتجاج کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ترجمان اسلام آباد پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

ترجمان  کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے راستوں کی نگرانی کریں گے، سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کریں۔

رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان  نے کہا کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کیا جائے، راستوں کی بندش سے اسلام آباد کے شہریوں، طلباء اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.