صوبۂ پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری 7 سال سے ہوا میں تیر چلانے میں مصروف ہیں۔
یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری 126 دن دھرنا دیں، ان سے اگلی بات اس کے بعد ہو گی۔
فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے کامیاب دورۂ لاہور کے بعد اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
Comments are closed.