بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول کی والدہ بینظیر بھٹو کے ساتھ یہ تصویر کب کی ہے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو  کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی یاد میں بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری اور  والدہ کے ہمراہ بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ والدہ کے ساتھ ہماری یہ یادگار تصویر سال 2007 کی ہے جب ہم لوگ متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ 2007 کے ہی ماہِ دسمبر میں بینظیر بھٹو راولپنڈی کے مقام پر خودکش حملے میں شہید ہوگئی تھیں۔

بلاول بھٹو نے والدہ سے منسوب 14  برس پُرانی یاد تازہ کر کے اُن کے چاہنے والوں کے دل جیتے لیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.