پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کی منظم ہراسانی کی مہم کی مذمت کی ہے۔
جاری کیئے گئے بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری صحافی برادری عاصمہ شیرازی کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں، اختلافِ رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردار کشی کی مہم میں مصروف ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی سے عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔
چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پر حملے کا مطلب ہے کہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں۔
Comments are closed.