بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول کی بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)  کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چھتری ملنے پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو بھی سائے میں آنے کی پیشکش کی، مگر بلاول نے مخصوص انداز میں ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، جیسے کہہ رہے ہوں وہ جہاں اور جیسے ہیں ٹھیک ہیں۔

پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سے ہونے والی ملاقات میں خالد مگسی، میر احسان اللّٰہ ریکی، اسرار ترین، زبیدہ جلال اور  روبینہ عرفان شریک ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی رہنما نواب زادہ عامر مگسی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.