رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کراچی میں نگلیریا کی وجہ سے ہونے والی اموات پر شکایتی خط وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جمع کروا دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ شہر کا دورہ کر رہے ہیں انہیں عوامی حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے ، بلاول بھٹو کو کراچی سے زیادہ پی ڈی ایم کی فکر ہے،
تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے سر اٹھاتے نگلیریا کے مسائل اور اس سے ہونے والی اموات کے حوالے سے شکایتی خط وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں جمع کروا دیا ، ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج ہم بادشاہ سلامت کے گھر آئے ہیں، اس محل میں آج کل کافی سازشیں چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چند سال پہلے واٹر کمیشن قائم کیا گیا تھا،کمیشن نے بتایا تھا کہ 70 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے، اسپتالوں میں پانی سے متاثرہ مریضوں کا رش لگا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ کراچی میں لوگ پینے کے پانی سے مر رہے ہیں، بلاول اور ان کے وزیروں کا پانی دبئی سے آتا ہے، تحریک انصاف کراچی کے پانی کو لیباریٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھیجے گی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو کراچی سے زیادہ پی ڈی ایم کی فکر ہے، وہ جلسوں کی دعوتیں دے رہے ہیں، وہ کورونا پھیلانا چاہتے ہیں،کیونکہ پی پی چاہتی ہے جلسوں سے کورونا پھیلے اور معیشت متاثر ہو۔
Comments are closed.