پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو 24 گھنٹے میں استعفیٰ دینے کا الٹی میٹم دے دیا۔
عوامی مارچ سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو 24 گھںٹے میں اسمبلی توڑیں اور نئے الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، عمران خان اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب وہ گالی دینے پر اُتر آئے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان جتنے خوف زدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا، پیپلز پارٹی کا ہدف وزیراعظم کو ہٹانا اور شفاف الیکشن کروانا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنےحقوق چھیننے نکلے ہیں، منزل بہت ہی نزدیک ہے، سلیکٹڈ کی نشانی یو ٹرن ہوتی ہے، عمران ہم آپ پر جمہوری حملہ کریں گے، ن لیگ، مولانا فضل الرحمان، اے این پی، دیگر اپوزیشن مل کر آپ پرحملہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود تاریخ کا سب سے بڑا چور ہے، میں نہیں، ٹرانسپیرنسی نے حکومت کے بارے میں کہا ہے، وقت آگیا ہے اس وزیراعظم کو بے روزگار کریں، اس وزیر اعظم کو نوکری سے نکالیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کو ہم نے شکست دی، قومی اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی نے شکست دی، پیپلز پارٹی عام آدمی، جیالوں، مزدوروں، طالب علموں کی جماعت ہے۔
Comments are closed.