ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

بلاول کا جلسہ: سٹی اسٹیشن کی ٹرینیں کل کینٹ اسٹیشن سے چلائی جائیں گی

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کل بروز ہفتہ 13 مئی 2023 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کی وجہ سے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن کی طرف آنے اور جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ 

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق اس بنا پر مسافروں کو سٹی اسٹیشن پہنچنے میں دشواری کا خدشہ ہے۔ 

حکام کے مطابق سٹی ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی 11 اپ ہزارہ ایکسپریس، 145 اپ سکھر ایکسپریس اور 151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس سٹی ریلوے اسٹیشن کی بجائے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے چلائی جائیں گی۔

اسی طرح کراچی پہنچنے والی ان ٹرینوں کا آخری اسٹاپ بھی کینٹ اسٹیشن ہوگا۔ ترجمان پاکستان ریلوے نے مسافروں سے کہا ہے کہ آنے اور جانے کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن کو استعمال کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.