پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں یو این رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلیے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق امریکا نے بلاول بھٹو کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے امداد دی۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ورلڈ بینک، اے ڈی بی، ڈبلیو ایچ او، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ چین، ترکیہ، امریکا، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فوری امداد کا اعلان بھی کیا۔
پی پی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یو این رکن ممالک سمیت عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.