وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی سےمخاطب ہو کر کہا ہے کہ بلاول جواب دیں، 9 ہزار ارب کا حساب دیں، عدم اعتماد کی تحریک جیب سے باہر نکالیں۔
نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے جواب پر عدم اعتماد کی تحریک کے غبارے سے کل ہی ہوا نکل گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دوست فوری انتخابات چاہتے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی فوری انتخابات نہیں چاہتی، آج کا نوجوان بیدار ہو چکا ہے، پرانے جال میں نہیں پھنسے گا۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ جلسوں سے پہلے خالی کرسیوں کے تصاویر لی جا رہی ہیں، مگر آج کے دورمیں حقائق چھپ نہیں سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں صرف 5 فیصد مقبولیت ہے، وزیرِ اعظم کیسے بنیں گے؟
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ووٹوں سے تو وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، ابھی کچھ پڑھیں، سیکھیں، ابھی وقت لگے گا۔
Comments are closed.