امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب !حقائق قبول کیجئے اور ضمنی الیکشن سے مت ڈریے۔
حافظ نعیم الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چیلنج کرنے کے بیان پر خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب کچھ کرکے بھی کراچی میں اکثریت حاصل نہیں کرسکے، میئر انشاء اللّٰہ جماعت اسلامی کا ہی ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اتنی جلدی تھی تو ڈھائی سال تک بلدیاتی انتخاب کیوں روکا تھا؟ بار بار ملتوی کیوں کروایا؟
Comments are closed.