وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کا فرانس سے متعلق قرارداد سے بھاگ جانا اپنے آپ میں ایک کہانی ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ کیا زرداری صاحب نے پہلی بڑی دیہاڑی فرانس کی آبدوزوں میں تو نہیں ماری تھی؟ اس حساب سےبلاول صاحب کو دنیا کے آدھے سے زیادہ ملکوں پر بات چیت کے موقع پر فرار ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب گاجریں کھائیں تو پیٹ میں درد تو ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے فرانسیسی سفیر کی واپسی کی قرارداد کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔
بلاول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا۔
Comments are closed.