وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال ناقابل قبول ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم بھارت میں ہندوتوا کو روکیں۔
خیال رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.