چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے متعلقہ حکام کو ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ کارکنان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
وزیر خارجہ نے سندھ حکومت کو ٹرین حادثے کے زخمیوں کے فوری علاج معالجے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.