پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ڈمی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے انوکھا طریقہ بتا دیا ہے۔
گزشتہ روز جیو کے شو جشنِ کرکٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی ڈمی نے شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے لانگ مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ہم سے خون مانگیں گے خون دیں گے، جان مانگیں گے جان دیں گے مگر اسلام آباد میں انٹری کا رستہ نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو کی ڈمی کا لانگ مارچ سے نمٹنے کا طریقہ بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپنا لشکر لے کر اسلام آباد میں آ بھی جاتے ہیں تو ہم اسلام آباد کو کراچی شفٹ کردیں گے۔
Comments are closed.