وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
بلال بھٹو کی اس ملاقات کے بارے میں ترجمان وزارت خارجہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے شیخ سعید بن زیدالنہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے لکھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی علاقائی و عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا کہ دونوں وزرائے خارجہ باہمی فائدہ مند اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ کثیرالجہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ شیخ عبداللّٰہ بن زیدالنہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔
واضح رہے کہ شیخ سعید بن زاید النہیان 27 جولائی 2023ء کو انتقال کرگئے تھے۔
Comments are closed.