بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کی جام خان شورو کو بلوچستان حکومت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بلوچستان حکومت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر آبپاشی سندھ کو ہدایت کی کہ  پانی کے معاملے پر بلوچستان حکومت کے تحفظات فوری ختم کئے جائیں۔

پنجاب کے وزیر آب پاشی نے پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پانی کی پیمائش کے لیے نیوٹرل امپائر کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے سیکریٹری آبپاشی اور چیف انجینئر سکھر بیراج سے رابطہ کیا ۔

وزیر آبپاشی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ  بلوچستان حکومت سے فوری رابطہ کرکے تمام خدشات سنے جائیں، ہماری کوشش ہوگی بلوچستان کو اپنے حصے کا پورا پانی ملے۔

مشیر زراعت منظورحسین وسان نے نئی پیش گوئیاں کردیں، انہوں نے کہا کہ اب مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے

انہوں نے کہا کہ ارسا کی طرف ملنے والے پانی کے تمام اعداد و شمار بلوچستان حکومت کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.