پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے خاندانوں، جے یو آئی (ف) سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی صحتیابی کےلیے دعا بھی کی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی۔
دھماکے میں جیو نیوز کے کیمرہ مین سمیع اللّٰہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں جمعیت علما اسلام کے کئی مقامی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
تحصیل خار کے امیر ضیا اللّٰہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکریٹری حمیداللّٰہ حقانی بھی جاں بحق ہوئے۔
Comments are closed.