جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلاول بھٹو کو سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر کون نظر آیا؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر وکیل لطیف کھوسہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔

لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگا کر کہا ’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا‘۔

پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کر دیکھ کر مسکراتے رہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات اس وقت ہوئی جب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے باہر آ رہے تھے اور بلاول بھٹو زرداری سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لیے عدالت میں داخل ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر 2023ء کو پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ وکالت ہو یا سیاست ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے، پہلی وفاداری دھرتی ماں سے ہے، کہا گیا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں تم پاگل ہو جو شامل ہوگئے، اگر یہ پاگل پن ہے تو ہاں میں پاگل ہوں۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، فیصلہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.