بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا وزیر خارجہ بنائے جانے کی تصدیق سے انکار

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وزیر خارجہ بنائے جانے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت کی حالیہ جدوجہد کے مقاصد میں عدم اعتماد کو کامیاب بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد میں انتخابی اصلاحات، پاکستان میں مستحکم جمہوریت کا قیام بھی شامل ہے۔

برطانوی صحافی نے بلاول بھٹو سے استفسار کیا کہ کیا آپ پاکستان کے اگلے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق کریں گے؟

اس پر جواب دیتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں پاکستان کے اگلے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ہے، پچھلے 3 سالوں میں آئین، جمہوری نظام، انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کو نقصان پہنچایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، جب تک سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل نہ ہو معاشی ترقی کےاہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا اقدام ماضی میں کیے گئے غلط کو صحیح کرنا ہے، جس کے لیے طویل راستہ طے کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.