پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیض آباد چوک بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر روکا گیا ہے، ہم فیض آباد بلاک کریں گے اور ڈی چوک بھی جائیں گے۔
پی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے بڑے قافلے کو اسلام آباد پولیس نے روک لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی قیادت نے مکمل قافلے کے بغیر آگے بڑھنے سے انکار کردیا ہے، ایکسپریس وے سے قبل قافلہ دیگر ساتھیوں کے انتظار میں رک گیا ہے۔
ترجمان پی پی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے بڑے قافلے کو پولیس نےٹی چوک پر روکا ہے، بلاول بھٹو زرداری بھی قافلہ روکے جانے کے باعث رک گئے۔
Comments are closed.