بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا دورہ نوابشاہ: قاضی احمد پُل پر پی پی استقبالیہ کیمپ قائم

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے دورہ نواب شاہ کے لیے قاضی احمد پُل پر پی پی استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

قاضی احمد پُل پر پی پی کارکنوں اور سندھ ایکشن کمیٹی کے کارکنان کا آمنا سامنا ہوا، پی پی کارکنوں اور سندھ ایکشن کمیٹی کارکنان نے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور نعرے بھی لگائے۔

پولیس نے پہنچ کر سندھ ایکشن کمیٹی کے کارکنان کو روانہ کرادیا، سندھ ایکشن کمیٹی میں شامل سندھ یونائٹیڈ پارٹی اور سندھ ترقی پسند پارٹی کا آج دوڑ میں جلسہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سلیکٹڈ نہیں کہ مسائل کا علم نہ ہو، سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کردیا گیا ہے اور اب سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔

دوسری جانب پارٹی ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دورہ نواب شاہ کے بعد آج خیرپور روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.