پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سرپرائز دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اس کو سرپرائز قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکانِ قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔
اپوزیشن رہنما ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر، شاہدہ اختر علی نے اسپیکر کے خلاف یہ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
Comments are closed.