بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد کے اعلان پر ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے تحریک عدم اعتماد کےا علان پر ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پر متفق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے کہ حزب اختلاف کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں اب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے متفق ہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں اور وقت آگیا ہے کہ وہ پارلیمان کا اعتماد بھی کھودیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.