بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی اسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی عیادت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے جس کے باعث وہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے والد کی عیادت کے لیے اسپتال میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

کراچی سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی…

اس موقع پر وزیر خارجہ نے ڈاکٹروں سے والد کی طبیعت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.