چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد پہنچیں اور عدم اعتماد کی تیاری کریں۔
انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ وہ دونوں سب دوستوں سے ملاقاتیں کریں۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ ، سعید غنی ، نثار کھوڑو قافلے کے ساتھ چلیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا آج چھٹا روز ہے، عوامی مارچ آج ملتان سے خانیوال اور پھر ساہیوال پہنچے گا، عوامی مارچ کا آغاز فاطمہ جناح ٹاؤن ٹینٹ سٹی ملتان سے نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔
عوامی مارچ میں آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خانیوال میں لاہور موڑ پر خطاب کریں گے، چیچہ وطنی پہنچنے پر بلاول بھٹو کا شہر والا پل پر مارچ کے شرکاء سےخطاب ہوگا، بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کے چھٹے روز ساہیوال میں آخری خطاب کریں گے۔
Comments are closed.