بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف کیوں نہیں اٹھایا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف کیوں نہیں اٹھایا؟ اس سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔

آج حلف اٹھانے والی وفاقی کابینہ کے کس وزیر کو کونسی وزارت دی گئی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول کو میاں نواز شریف سے براہِ راست بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کرنے آج رات لندن روانہ ہورہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی لندن سے واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف  اُٹھانے کے خواہشمند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.