best really free hookup sites hookup Suplee PA gay hookup places in gloucester county nj my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو نے ملازمین بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 16 ہزار ملازمین کی بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بحال ہونے والے 16 ہزار ملازمین اور ان سے وابستہ ان کے خاندان کے افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وکلاء نیر بخاری، لطیف کھوسہ، رضا ربانی، اعتزاز احسن و دیگر نے بہترین انداز میں سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کا مقدمہ پیش کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کاوشوں کی بدولت پہلے بھی ان 16 ہزار ملازمین کو پارلیمان سے بحال کروایا گیا تھا۔

اُن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ورکر کلاس کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.