پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

بلاول بھٹو سے یورپی یونین کی سفیر ریناکیونکا کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یورپی یونین کی سفیر ریناکیونکا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

جبکہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون فائدہ مند رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.