چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے ایم این اےشاہ زین بگٹی کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنان کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
شاہ زین بگٹی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا جو افسوسناک ہے۔
Comments are closed.